آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہو گا: اعجاز چودھری

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چودھری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، گجرات ، ساہیوال ، سرگودھا، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں سابقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت تحریک انصا ف کے اصولی جدوجہد کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اورعمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار ہے، تحریک انصاف پنجاب نئے ساتھیوں کو پارٹی میںشمولیت پر دل کی اتھاہ گہرائیوںسے خوش آمدیدکہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آنے والا دور صرف تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا۔