امن و امان کی صورتحال پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو شدید تشویش ہے: حبیب حیات

امن و امان کی صورتحال پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو شدید تشویش ہے: حبیب حیات

امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد صحافی حبیب حیات نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے حالات خصوصاً امن و امان گورننس کے بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے پاکستان کمیونٹی جو کچھ عرصہ قبل بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی تھی اب گومگو کا شکار ہے اب ان کی نظریں بنگلہ دیش یا عرب ممالک کی طرف اٹھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کے مقبول سلسلے ’’گیسٹ ان ٹائون‘‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خراب اندرونی حالات اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے آج امریکہ کا جھکائو بھارت کی طرف بڑھ گیا اور اوباما پہلا امریکی صدر ہے جس نے برصغیر کے دورے کے دوران پاکستان کو نظر انداز کیا پاکستان کو امریکہ کا حلیف ہونے کے باوجود وہ فوجی یا اقتصادی امداد پاکستان کو نہیں مل رہی جو بھارت کو دے رہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے جو حالات میں وہ ماضی کے پاکستانی حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے اور موجودہ حکومت نے بھی اپنے بیشتر و حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے جس کا واضح ثبوت کراچی سمیت ملک کے خراب حالات ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں میں جو لوگ تعینات ہیں وہ سفارشی اور ناتجربہ کار ہیں اور اپنے مفادات کو دیکھ رہے ہیں جبکہ پاکستان کے مفاد سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔ موجودہ حکومت نے اگر بروقت پاکستان کی جیوسٹریٹیجک پوزیشن کا فائدہ نہ اٹھایا اور اندرون ملک حالات ٹھیک نہ کیے، بیرون ملک سفارتخانوں میں تجربہ کار سفارتکاروں کا تعین نہ کیا تو پاکستان دنیا میں تنہا رہ جائے گا اور اس کے معاشی حالات مزید ابتری کا شکار ہوں گے۔