اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کا اجلاس 14 مارچ کو ہوگا ، مفتی منیب الرحمن صدارت کرینگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کا اجلاس 14 مارچ کو لاہور میںمنعقدہو گا، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی میزبانی میں جامعتہ المنتظر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحما ن کریں گے۔جس میں حکومت کی طرف سے مدارس دینیہ کے خلاف مبینہ مہم، رجسٹریشن، حکومت سے ہونے والے مذاکرات اور دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سیکولر لابی کی سازشوں کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔