کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا وفد آج سی پی این ای آفس میں مدیران اخبارات و جرائد سے ملاقات کرے گا

کراچی (این این آئی) آزادی صحافت کیلئے سرگرم عمل بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے  ہیڈ آفس ریاستہائے متحدہ امریکہ سے آنے والا ایک وفد جوکہ مسٹر باب ڈائٹز کوآرڈینیٹر پروگرام برائے ایشیا اور الیزبیتھ ونچیل سینئر کنسلٹنٹ پر مشتمل ہے۔ آج سی پی این ای سیکرٹریٹ کا دورہ  کرے گا اور کونسل کے اراکین سے پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال کے علاوہ مدیران‘ صحافیوں و میڈیا ہائوسز کے تحفظ کے معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا۔