وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تھر کے قحط زدگان کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تھر کے قحط زدگان کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی گئی جس میں 5200 فوڈ ہیمپرز اور 16500 منرل واٹر بوتلیں شامل ہیں جو 15 ٹرکوں کے ذریعے روانہ کی گئیں۔ تھر کے قحط زدگان کیلئے مسلم لیگ لاہور کے صدر و ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک اور ممبر صوبائی اسمبلی مہر اشتیاق نے یہ امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے اپنی نگرانی میں روانہ کیا۔