زبردستی نہیں بھیج سکتے‘ افغان مہاجرین خود 2015ء تک واپس چلے جائیں: عبدالقادر بلوچ

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ  نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی اور افغانستان سمیت خطے  میں امن کا خواہشمند ہے‘ پاکستان مہمان نواز ملک ہے ہم افغان مہاجرین کو زبردستی واپسی نہیں بھیج سکتے لیکن ان سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ 2015ء  تک اپنے وطن واپس چلے جائیں۔