تھر میں ہلاکتوں کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درج کرائی جائے: حامد رضا

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تھر میں ہلاکتوں کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درج ہونی چاہئے۔ ہمارے حکمران کرپٹ ہی نہیں بے حس بھی ہیں۔ کشمیری طلباء کا یونیورسٹی سے اخراج افسوسناک ہے۔ وزیراعظم خوشحالی لانے کے دلاسے نہ دیں۔ خوشحالی لاکر دکھائیں۔ افغان فورسز کی پاکستانی علاقوں میں گولہ باری قابل مذمت ہے۔  دہشت گردوں سے مذاکرات کرکے شہداء کے ورثاء کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔