شہر میں لاکھوں کے ڈاکے، مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو گولی مار دی

لاہور + فیروز والا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) قائداعظم انڈسٹریل ایریا اور کاہنہ کے علاقوں میں ڈاکووں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں ڈاکووں نے محمد آصف سے موبائل فون اور نقدی چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا، کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی۔ ہربنس پورہ صحافی کالونی میں گذشتہ دوپہر متعلقہ ایس ایچ او رانا شاہد کی سربراہی میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ ہو رہی تھی کہ چند قدم کے فاصلے پر واقع سینئر صحافی تجمل گورمانی کے گھر سے نامعلوم افراد دروازے توڑ کر لاکھوں کے زایورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ گرین ٹاون میں نوید کی کپڑے کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے 6 لاکھ کا کپڑا چوری کر لیا گیا۔ گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے فاروق سلہری کی فیملی سے 5 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل فون، فیصل ٹاون میں مبارک کی فیملی سے 3 لاکھ، ستوکتلہ میں آئسکریم کمپنی کے سیلزمین سے 2 لاکھ، ملت پارک میں ذیشان سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون، ستوکتلہ میں کاشف سے پونے 2 لاکھ، شاہدرہ میں نذر حسین سے 25 ہزار، گارڈن ٹاون میں مقامی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین زاہد شفیع سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ جوہر ٹاون، غالب مارکیٹ، اسلام پورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ، راوی روڈ، اچھرہ، نواں کوٹ اور جنوبی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ کالا خطائی روڈ پر ڈاکووں نے گودام سے ایک لاکھ 90 ہزار کی رقم اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ونڈالہ، کوٹ شہاب دین اور بیگم کوٹ سے 4 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، سکندر اور قلب حسین کے ڈیروں سے لاکھوں کے مویشی چوری کر لئے گئے۔