ترک وفد کی آمد، آج سکیورٹی الرٹ رہے گی،سرچ آپریشن میں متعدد گرفتار

لا ہور (نما ئندہ خصوصی)ترک وفد کی آج لاہور آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ پولیس حکام نے ان کی سیکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور پولیس نے درجنوں مشکوک افراد کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا جبکہ ان میں سے بعض کو شناخت نامہ پیش کرنے پر شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔