نظریاتی سکول میں آج ”پھول آزادی شو“ منعقد ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیئسویں روز آج بدھ11جولائی کو ساڑھے گیارہ بجے صبح بچوں کے پسندیدہ میگزین ماہنامہ پھول کے تعاون سے خصوصی تقریب ”پھول آزادی شو“ منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب میں ایڈیٹر دی نیشن سلیم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ ایڈیٹر پھول شعیب مرزا کے علاوہ نظریاتی سمر سکول کے سابق طلباوطالبات شرمین قمر‘ انیسہ فاطمہ قادری اور مہرال قمر بچوں سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیںدس بجے صبح ٹریفک پولیس لاہور کے ایجوکیشن ونگ کے افسران نظریاتی سمر سکول کے طلباوطالبات کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کریں گے۔