سرگودھا ٹینٹ آفس میں لوڈشیڈنگ کے دوران پنکھے بند وزیراعلیٰ نے یو پی ایس لگوانے کی تجویز مسترد کردی

لاہور( خصوصی رپورٹر) پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیلئے سرگودھا میں قائم وزیر اعلیٰ ٹینٹ آفس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں منتخب نمائندوں انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کے دوران لوڈشڈینگ کے باعث پنکھے بند ہوگئے۔شدید گرمی اور حبس میں پنکھے بند ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سمیت تمام شرکاءاجلاس پسینے میں شرابور ہوگئے اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی نے وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی کہ لوڈشیڈنگ میں پنکھے چلانے کیلئے یوپی ایس لگوالیں۔ وزیراعلیٰ نے مسکراتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کردیا۔نوجوان پیر زادے نے اصرار کیا کہ یو پی ایس تو غریبوںنے بھی لگوا رکھا ہے ۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ تمام غریبوں کو تو یو اپی ایس میسر نہیں۔ہمیں وہی کچھ برداشت کرنا ہے جو کہ غریب آدمی برداشت کررہا ہے۔