بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے علاج کےساتھ پرہیز بھی ضروری ہے:ڈاکٹر عارف تارڑ

لاہور (خصوصی رپورٹر) ممتازای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر عارف تارڑ نے کہا ہے کہ بچوں میں پیدا ہونے والی ناک‘ کان اورگلے کی بیماریاں قابل علاج ہیں لیکن اس کیلئے علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔ صحت مند قوم ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔ بچے کوئی ایسی شرارت نہ کریں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ میں جاری نظریاتی سمر سکول کے بائیسویں روز بطور مہمان خاص طلباوطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں طلبہ نے مزاراقبالؒ‘ بادشاہی مسجد‘ مزار حفیظ جالندھری اور لاہور میوزیم کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔