یو کے ایڈ کے وفد کا طالبات کیلئے سکالرشپ پروگرام کے جائزے کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا دورہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) یو کے ایڈ کے وفد نے پنجاب کے گیارہ پسماندہ اضلاع میں طالبات کے لئے جاری سکالرشپ پروگرام کے جائزے کے لئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا دورہ کیا اور جنوبی پنجاب کے طلباء طالبات سے ملاقات کی ۔ وفدنے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں حکومت برطانیہ یو۔کے ایڈ کے ذریعے پاکستان با لخصوص پنجاب میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر ان بچوں کے لئے سکالرشپ پروگرام شروع کرے گے جو مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ۔ اس مو قع پر پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر کامران اور یو ۔کے ایڈ پاکستان کے ایڈوائزر عمر مختار بھی موجود تھے ۔