ڈی سی او کا سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سکولوں کا دورہ

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے سکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں پر محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لاہور نے کینال روڈ پر واقع سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ان کو تسلی بخش قرار دیا۔