ملٹری کورٹس کا قیام خوش آئند ہے: الیاس خان

لاہور (خبرنگار) ملٹری کورٹس کا قیام خوش آئند ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد الیاس خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔