لاہور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مبارکباد

لاہور میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مبارکباد

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ( ن) لاہور کی کور کمیٹی کا اجلاس صدر پرویز ملک کی زیر صدارت ہوا ، جس میں ارکان اسمبلی خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہبازکے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات لاہور عامر خان، سید توصیف شاہ، اظہر فاروقی ، امجد سیال ، میاں محمد طارق ، نذیر خان سواتی اور کرنل (ر) مبشر نے شرکت کی ۔ اجلاس میںلاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور شہر میںریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ تندہی سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہے۔