لاہور : قواعد و ضوابط نظر انداز، جونیئر اہلکار 150 یونین کونسلوں میں سیکرٹری ون تعینات

لاہور (خبر نگار) سیاست دانوں اور افسران کے چہیتے جونیئر کلرکوں، ٹیکس کلکٹروں اور گریڈ 7 اور دیگر جونیئر اہلکاروں کو سفارش کے بل بوتے پر صوبائی دارالحکومت کی 150 یونین کونسلوں میں تمام قواعد و ضوابط نظرانداز کر کے سیکرٹری (ون) لگا کر مالیاتی اختیارات دے دئیے گئے۔ سیکرٹری ٹیکنیکل کا عہدہ صرف سب انجینئر کیلئے مختص ہے اس پر بھی غیر متعلقہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ یونین کونسل نمبر 39 شادی پورہ میں سیکرٹری ٹیکنیکل کے عہدے پر گریڈ 7 کا نائب قاصد شفقت جاوید تعینات کیا گیا۔ یونین کونسل میں سیکرٹری (ون) بھی گریڈ 7 نائب قاصد محمد اشفاق کام کر رہا ہے۔ یونین کونسل 37 میں سیکرٹری ون، ٹو اور تھری کے عہدوں پر گریڈ 7 کے 3 جونیئر کلرک قیصر سہیل، گوہر عباس اور کامران علی کام کر رہے ہیں۔ یونین کونسل 41 ہربنس پورہ میں گریڈ 7 کے دو ٹیکس کلکٹروں خالد محمود اور سعید بٹ کو سیکرٹری ون اور ٹو تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 11 کا کاشف بلال ان کے ماتحت کام کر رہا ہے۔

یونین کونسل/ سیکرٹری ون