شہباز شریف کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے 4 گھنٹے طویل اجلاس کور کمانڈر لاہور کی بھی شرکت

لاہور (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےرصدارت صوبے مےں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اور سکےورٹی انتظامات کا جائزہ لےنے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس چار گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ وزےراعلیٰ کو نجی و سرکاری تعلےمی اداروں مےں اب تک کئے گئے سکےورٹی انتظامات، صوبے مےں امن عامہ کی صورتحال اور سکےورٹی کے حوالے سے کئے جانےوالے اقدامات پر تفصےلی برےفنگ دی گئی۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے کہا اگرچہ ےہ وقت کٹھن ہے تاہم وہی قومےں سرخرو ہوتی ہےں جو مشکل وقت مےں ثابت قدم رہتی ہےں۔ اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، ڈی جی رینجرز پنجاب، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل عامر عباسی، وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ، رانا ثناءاللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

4 گھنٹے طویل اجلاس