سراج الحق آج منصورہ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے

سراج الحق آج منصورہ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج بعد نماز مغرب جامع مسجد منصورہ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ سیرت کانفرنس میں دیگر دینی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔سیرت کانفرنس میں ملک کے معروف نعت خواں حضرات نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔