حکومت دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالے: عبدالخالق اسدی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ راوالپنڈی کے ذمہ دار پنجاب انتظامیہ اور طالبان کے سہولت کاروں اور اُن کے سیاسی سر پرستوںکو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر حکمران اور ریاستی ادارے واقعی امن و ا ستحکام کے خواہاں ہے تو ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔