تین روزہ پولیو مہم کل شروع ہو گی

تین روزہ پولیو مہم کل شروع ہو گی

لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 12جنوری سے کرے گی۔ ا س سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیے گئے۔ پولیو مہم میں حصّہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ان کی ٹائون کی سطح پر ٹریننگ کو بھی مکمل کرایا گیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے مزید بتایا کہ پولیو مہم میں4126پولیو کی ٹیمیں حصّہ لیں گی جبکہ15لاکھ 70ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔