ایک ہفتہ کے دوران 20 سبزیوں ‘پھلوں کی قیمتوں میں 21 روپے کلو تک اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7دنوں کے دوران 20 سبزیوں کی قیمتوں میں 21روپے کلو تک اضافہ ہو گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کلوآلو نیا کی قیمت 2روپے اضافے سے 24 روپے، پیاز ایک روپے اضافے سے20روپے، لہسن چائنہ کی قیمت 14روپے اضافے سے 138روپے، بینگن کی قیمت2روپے اضافے سے 34 روپے، ٹینڈوں کی قیمت 13روپے اضافے سے 36روپے، کریلے 4روپے اضافے سے103روپے، لیموں چائنہ 8روپے اضافے سے 58روپے، سبز مرچ فارمی 21روپے اضافے سے50روپے، سبز مرچ دیسی کی قیمت 15روپے اضافے سے 79روپے، شملہ مرچ 16روپے اضافے سے 96روپے، بند گوبھی 6روپے اضافے سے 31روپے، گھیا کدو12روپے اضافے سے58روپے، مولی 2روپے اضافے سے10روپے، شلجم ایک روپے اضافے سے13روپے، گاجرایک روپے اضافے سے26روپے ہو گئی۔ سیب کالا کولو ایک روپے اضافے سے134روپے، انار قندھاری دوم 3روپے اضافے سے146روپے، کینو اول درجن 4روپے اضافے سے77روپے، مالٹا درجن کی قیمت6 روپے اضافے سے 64 روپے ہو گئی ہے۔
پھل/ سبزیاں