موجودہ دور حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جارہا ہے:بلاول بھٹو کا عالمی دن پر پیغام
لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے آئینی و قانونی ادارے بنائے‘ موجودہ دور حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جارہا ہے۔ اتوار کو بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے آئینی و قانونی ادارے بنائے ہیں وجودہ دور حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جارہا ہے۔