شریف خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو رہا ہے: زبیر احمد ظہیر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ شر یف خاندان کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہورہا ہے ‘کر پشن کر نیوالوں کو اقتدار کے ایوانوں میں قوم جیلوں میں دیکھیں گی اور اس ملک کو کر پٹ اور لوٹ مارکے نظام سے نجات ملے گی ‘حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔