ناموس رسالت قانون میں چھیڑچھاڑ برداشت نہیں: ابوالخیر محمد زبیر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ فیصل آباد میںتاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرپیرخواجہ حمید الدین سیالوی اور عوام اہلسنت مبارکباد کے مستحق ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں لاکھوں عاشقان مصطفیٰ ﷺنے ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کا عزم کرکے ثابت کردیا ہے کہ سب کچھ برداشت کیا جاسکتا ہے لیکن ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ قوانین سے چھیڑ چھاڑ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا رانا ثناء اللہ نے آئین سے غداری کرتے ہوئے قادیانیوں کی حمایت کی ہے لہذا اسے فوری طور پر وزرات سے برطرف کرکے دستور کے مطابق قرار واقع سزا دی جائے جب تک قوم کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا جائیگا عاشقان مصطفیٰ ﷺ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کانفرنس میںاستعفیٰ دینے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئرمینوں کے استعفوں کو سراہا۔