پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کل پی آئی سی میں 9 بجے سے 12بجے تک ہڑتال اور مظاہرہ کرے گی:شعیب انور چودھری

لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس PIC میں منعقد ہوا جس میں صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد ،چیئرمین ضلع لاہور میاں خالد محمود ، صدر ضلع لاہورعاشق غوث ترجمان ضلع لاہور شعیب انور و دیگر نے شرکت کی۔ترجمان PPA لاہور شعیب انور چوہدری  نے کہا کہ  PIC کے پیرامیڈیکس کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف بروز جمعرات12 دسمبرصبح 9 بجے سے 12بجے تک احتجاجاً ماسوائے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے باقی تمام ڈیپارٹمنٹس میں اپنی سروسز فراہم نہیں کریں گے۔اور اس دوران پُر امن احتجاجی مظاہرہ اور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔