پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی کارکردگی ناقص ہے: ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر  ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا طریق کار تبدیل کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا اب تک پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی کارکردگی ناقص رہی ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویںکے امتحانات ڈسٹرکٹ سطح پر لئے جاتے تھے توان کی کارکردگی بہتر تھی۔