نامعلوم افراد زیادتی کے بعد گنگا رام ہسپتال چھوڑ گئے، خاتون دم توڑ گئی

لاہور (نامہ نگار) گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد 35 سالہ نامعلوم خاتون کو نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ خاتون ہسپتال میں چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر پکڑے جانے کے خوف سے زہریلی چیز کھلا کرہلاک کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سول لائن کے علاقہ میں واقعہ گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد ایک خاتون کو نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر دوائی لینے کا بہانہ کرکے فرار ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے اپنا نام فضہ اور رہائش پہلا گول چکر سمن آباد بتائی  اور وہ  چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ ہسپتال  انتظامیہ کی اطلاع  پر نعش قبضے میں لیکر  مردہ خانے جمع کروا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شکل و صورت سے کسی اچھے گھر کی معلوم ہوتی ہے۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر پکڑے جانے کے خوف سے زہریلی چیز کھلا کر زہریلی چیز کھلا کرہلاک کیا ہے تاہم اصل حقائق شناخت کے بعد  معلوم ہوں گے۔