مہنگائی میں 200فیصد اضافہ افسوسناک ہے: ناصر رمضان گجر

لاہور(پ ر) ق لیگ کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں200 فیصد اضافہ افسوسناک ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیطرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی۔ حکومت کی ناقص کارکردگی سے غربت نہیں بلکہ غریبوں کا خاتمہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔