محکمہ پولیس میں احتساب کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے: شجاع خانزادہ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)وزیر تحفظ ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔  معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ترکی کی معاونت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو کرپشن سے پاک اور افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے احتساب کا نظام متعارف کرایا جارہاہے۔ مقدمات کی جدیدطریقے سے تفتیش کے لیے بین الاقوامی معیار کی بہترین فرانزک لیب قائم کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پی اے ایف وار کالج کے56رکنی  وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت ائیر وائس مارشل فاروق حبیب کررہے تھے۔