قرضہ سکیم امیر طبقے کے بچوں کیلئے ہے غریب کا اس سے کوئی تعلق نہیں : ثمینہ گھرکی

  قرضہ سکیم  امیر طبقے کے بچوں کیلئے ہے غریب کا اس سے کوئی تعلق نہیں : ثمینہ گھرکی

 لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی یوتھ بزنس لون سکیم پاکستان کے امیر طبقے کے بچوں کے لیے شروع کی گئی ہے اور غریب عوام کے بچوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نواز شریف کی اس سکیم کے تحت قرض لینے کے لیے شرط ہے کہ  20لاکھ قرضہ حاصل کرنے کے لیے30 لاکھ کی مالیت کی گارنٹی دینا ہوگی۔