فضل الرحمن آج بھارت جائیں گے، شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کریں گے، سلمان خورشید پرسوں عشائیہ دیں گے

فضل الرحمن آج بھارت جائیں گے، شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کریں گے، سلمان خورشید پرسوں عشائیہ دیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن بھارت کے 5 روزہ دورے پر آج بھارت روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 دسمبر کو دارالعلوم دیوبند میں منعقدہ شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کریں گے، جے یو آئی کے امیر بھارت میں قیام کے دوران اعلیٰ حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید 13 دسمبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں نئی دہلی میں عشائیہ دیں گے جس میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی شریک ہوں گے۔