عالمی برادری بنگلہ دیش میں انصاف، قانون کی پامالی کا نوٹس لے: لیاقت بلوچ

 عالمی برادری بنگلہ دیش میں انصاف، قانون کی پامالی کا نوٹس لے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملا کے عدالتی قتل کی سازش کی شدید مذمت کی ہے ، پورا بنگلہ دیش سراپا احتجا ج ہے، بنگلہ دیشی عوام حسینہ واجد کی آمرانہ اور ظالمانہ نام نہاد جمہوری حکومت سے نجات چاہتے ہیں ۔ عالمی برادری بنگلہ دیش میں انصاف ، قانون اور عالمی قوانین کی پامالی کا نوٹس لے اور بے گناہ سیاسی قائدین کے عدالتی قتل سے بنگلہ دیشی حکومت کا ہاتھ روکا جائے۔