حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالی تو بھرپور احتجاج کرینگے:میاں محمود الرشید

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مسلم  لیگ ن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں کوئی اور رکاوٹ ڈالی تو اسمبلی کے اندر اور باہر شدید احتجاج کرینگے‘حکمران غریبوں کا معاشی قتل کرنے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔