بھارت میں 26 آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں‘ اقوام متحدہ انہیں حق دلائے: ابراہیم مغل

لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت فرنگی نے تعصب  اور بے ایمانی کی بنیاد پر چار اضلاع  جن میں جالندھر‘ گرداس پور‘ ہوشیار پور اورامرتسر شامل ہیں‘ پاکستان کے بجائے ہندوستان میں شامل کر دیئے گئے۔  انہیں واپس لیا جائے اور بھارت میں جو 26 جائز آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں‘ انہیں آزادی جن کا حق ہے‘ ان کو دیا جائے۔ آزاد قوموں کو ہمیشہ غلام بنا کر نہیں رکھا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کشمیر کو بھی فوری بھارت کے قبضہ سے آزاد کرائے۔ ڈاکٹر ابراہیم مغل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اقوام متحدہ میں ان مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔