بھارت سمیت 4 ممالک کے ہائی کمشنرز کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

بھارت سمیت 4 ممالک کے ہائی کمشنرز  کی حنا ربانی کھر سے  ملاقات

لاہور (آئی این پی) بھارت سمیت 4 ممالک کے ہائی کمشنرز نے گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے جی او آر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت، ایران، افغانستان اور کینیڈا کے ہائی کمشنرز اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔