ایل ڈی اے رہائشی سکیموں کی اندرونی سڑکوں کی مرمت پر 20کروڑ روپے خرچ کریگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی رواں مالی سال کے دوران ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں کی اندرونی سڑکوں کی ضروری مرمت اور پیچ ورک پر 20کروڑ روپے خرچ کرے گی - ایل ڈی اے نے قائد اعظم ٹائون (ٹائون شپ و گرین ٹائون ) ‘سمن آباد ‘ موہلنوال ‘نیو مسلم ٹائون ‘ شادمان ‘ شاہ جمال ‘کوٹھا پنڈ فلیٹس فیصل ٹائون‘ اپر مال سکیم ‘ اولڈ رائفل رینیج چوبرجی پارک اورای بلاک جوہر ٹائون کی اندرونی سڑکوں کی مرمت و پیچ ورک کے لئے 2جنوری 2014ء تک ٹینڈر طلب کر لئے ہیں -