ایل ڈی اے افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مریم کیانی نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محمد عمر نسیم کا تبادلہ ڈائر یکٹور یٹ آف ہڈن پراپرٹیز میں کر دیا ہے جبکہ  اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سعد الطاف کو ڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (قائد اعظم ٹائون ) لگا دیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ افسر محمد مطا ہر امین حیا ت وٹو کو معطل کر کے انہیں ڈائر یکٹور یٹ آف ایڈمنسٹر یشن میں رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کوارڈینیشن محمد افضل ایوب کو نیب کے فوکل پر سن کی اضافی ذمہ داریا ں دی گئی ہیں اور عبدالمحسن ناصر سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔