امریکی وزیر دفاع کی دھمکی قابل مذمت ہے:: وحدت مسلمین

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات فضل عباس نقوی  نے امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی پاکستان کو دھمکی آمیز مطالبے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا  ایک طرف امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستانی خودمختاری کو چیلنج کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکی آمیز مطالبات کر کے ہمارے قومی و ملی مفاد پر وار کر نا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ اپنے مفاد کیلئے پاکستان کے ساتھ کچھ بھی کرنے کو تیار ہے پاکستان میں تمام تر مشکلات کے ذمہ دار امر یکہ ہے۔