امریکی غلامی تمام مسائل کی جڑ ہے، امریکی وزیردفاع سننے نہیں سنانے آئے ہیں

  امریکی غلامی تمام مسائل کی جڑ ہے، امریکی وزیردفاع سننے نہیں سنانے آئے  ہیں

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکی غلامی تمام مسائل کی جڑ ہے، امریکی وزیردفاع سننے نہیں سنانے آئے تھے۔وزیراعظم امریکی وزیردفاع کی دھمکیوں کا جواب دیں،  دشمنانِ اسلام کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، مذہبی و سیاسی رہنما ظلم اور جرم کے خلاف آواز اٹھائیں۔  صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت ہماری اخلاقی اقدار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ دین بیزار عناصر اسلام کو دیس نکالا دینے کی سازشوں سے باز آ جائیں۔