لوڈشیڈنگ کےخلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ، فیروزپور روڈ پر دھرنا، لاٹھی چارج

لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ چونگی امرسدھو مےں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں افراد پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، دو افراد کو گرفتار کر کے حوالات مےں بند کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چونگی امر سدھو، قینچی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں، پرگریسو یوتھ آرگنائزیشن اور لیبر پارٹی لاہور کے عہدے داروں نے علاقہ مےں مسلسل لوڈشیڈنگ کے خلاف مین فیروز پور روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے سینہ کوبی کی، حکومت اور لیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ مین روڈ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی، انکار پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے، پولیس نے لیبر پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری عمار علی جان اور پرگریسو یوتھ آرگنائزیشن کے احسن بھٹی کو گرفتار کر کے حوالات مےں بند کر دیا ہے۔