’’پاک چین تعلقات کو مستحکم تر کرنے میں آپکی خدمات قابل تحسین ہیں‘‘ چینی وزیر خارجہ کا شہباز شریف کو خراج تحسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سہ روزہ  دورہ چین کے دوران وزیر اعلی کی ان خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا جو وہ پاکستان کیلئے چین کے تاریخی پیکیج اور اکنامک کوریڈور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کر رہے ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاک چین تعلقات کو مستحکم تر کرنے میں آپکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ واضح رہے وزیراعلیٰ کا یہ دورہ غیر معمولی طور پر مصروفیات کا حامل تھا۔ وزیراعلیٰ نے تین دنوں میں چین کی 30 سے زیادہ سرکاری اور غیر سرکاری کمپنیوں اور صنعتوں کے سربراہوں اور عہدیداروں کیساتھ اجلاس منعقد کرنے کیساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔