یو ای ٹی کے زیراہتمام بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام پنجاب میںسال 2014  ء کے لیے  بی۔ ایس۔ سی انجینئرنگ میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق انٹری ٹیسٹ24  اگست کو صبح دس بجے شروع ہو گا۔ جسکے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ(8 ) اگست رکھی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں 14 امتحانی سنٹر ز ہوں گے۔  جن میں لاہوریو ای ٹی ، سٹی کیمپس کا لا شاہ کاکو اور گیریژن یونیورسٹی میںامتحانی سنٹرز ہوں گے۔ انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ 31 اگست کی درمیانی رات کو ویب سائٹ admission.uet.edu.pk  پر upload   کر دیا جائے گا جبکہ تمام سوالوں کے جواب (Answer Key) ویب سائٹ پر24 اور 25 اگست کی رات کوupload کر دیے جائیں گے۔