یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور کوٹلرامپیکٹ کے درمیان بین الاقوامی سطح کے مارکیٹنگ سکول کے قیام کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور کوٹلرا مپیکٹ کے درمیان بین الاقوامی سطح کے مارکیٹنگ سکول کے قیام کے حوالے سے گذشتہ روز ایک ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل افضل، ڈاکٹر فہیم آر کبریا، چیف مارکیٹنگ آفیسر کوٹلرا یمپیکٹ، بزنس کنسلٹنٹ نواز خان اور ڈاکٹر محمد ظفر اللہ، پرو، ریکٹر یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) نے شرکت کی۔ پاکستان میں پیشہ ور مارکیٹنگ ماہرین کی کمی کو سامنے رکھتے ہوئے اس سکول کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مارکیٹنگ سکول میں پڑھانے کیلئے غیرملکی ماہرین اور اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور پاکستان میں بہترین قسم کے مارکیٹنگ پروفیشنل پیدا کیے جائیں گے۔