پیپلزپارٹی جمہوری طریقوں سے ملک میں تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے: منظور وٹو

پیپلزپارٹی جمہوری طریقوں سے ملک میں تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوری طریقوں سے ملک میں تبدیلی لانے میں مکمل یقین رکھتی ہے۔ یہ بات پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے نیویارک میں پاکستان کمیونٹی کی طرف سے اُنکے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی میڈیا کے نمائندے بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کے غیرجمہوری طریقوں سے ملک میں انقلاب لانے کے حق میں نہیں ۔ میاں منظور احمد وٹو نے اپنی پیشین گوئی کا اعادہ کیا کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال واپس لے لینگے۔ سونامی اور ملٹری آپریشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔