پیر کبیر علی شاہ اور ریاض فتیانہ آج نظریاتی سمر سکول کے طلبہ سے خطاب کریں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے چودھویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بائیسویں روز آج جمعرات10جولائی کوساڑھے گیارہ بجے صبح سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیرسید محمد کبیر علی شاہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی محمد ریاض فتیانہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔