پنجاب کے سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (ثناء نیوز) پنجاب کے سرکاری  کالجز اور یونیورسٹیز میں کوٹہ سسٹم  ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلہ میں  میں وزیر اعلی  پنجاب میاں شہباز شریف نے احکامات  بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ لاہور میں  ایچی سن کالج میں کوٹہ  سسٹم ختم  کرنے کے کامیاب تجربہ کے بعد پنجاب حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجز میں کوٹہ سسٹم  ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلی نے گورنر پنجاب کو ڈائریکٹو  جاری کیا ہے کہ ان کے زیر انتظام  جو یونیورسٹیاں  چل رہی ہیں  وہاں کوٹہ سسٹم  ختم کر کے میرٹ کی  پالیسی  شروع کرنے کے لئے اقدامات شروع کریں ۔ پنجاب میں یونیورسٹیاں  اور کالجز میں  کوٹہ سسٹم  ختم ہونے کے بعد  700 کے قریب طلباء  میرٹ پر داخلہ لے سکیں گے۔