پرویز الٰہی سے دعوت اسلامی کے حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات، اعتکاف کی دعوت دی

پرویز الٰہی سے دعوت اسلامی کے حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات، اعتکاف کی دعوت دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد یعفور رضا عطاری، عامر مدنی، محمد بلال مدنی اور محمد عثمان عطاری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و مشکلات سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ محمد یعفور رضا عطاری نے چودھری پرویز الٰہی کو عالمی مدنی مرکز کراچی میں دعوت اسلامی کے زیراہتمام اعتکاف کی دعوت دی۔ چودھری پرویز الٰہی نے اسلام کے لئے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ غیرسیاسی جماعت ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اسلام کی روشنی پھیلانا ہے۔