پاک فوج کا حوصلہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے: راغب حسین نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پاک فوج کا حوصلہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پاک فوج نے اپنے مضبوط حوصلوں کے ذریعے رمضان المبارک میں حقیقی جہاد کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ حقیقی جہاد ہمیشہ ریاست کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ آنے والے دنوں میں پاک فوج حقیقی معنوں میں پرامن پاکستان قوم کو واپس کرے گی۔