پاکستان کے اعتراضات نظر انداز، بھارت کا دریائے چناب پر 4 ڈیم بنانے کا منصوبہ

لاہور (افتخار عالم/ دی نیشن رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے شدید اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر ڈیم بناکر پن بجلی پیدا کرنے کے 4 منصوبے بنا رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے اکثر اور بار بار یہ کہا ہے کہ وہ سندھ طاس منصوبے کی خلاف ورزی نہ کرے اور ان چاروں منصوبوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کرے مگر بھارت نے پاکستان کے خطوط کا جواب نہیں دیا جس کا مقصد یہ ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ سندھ طاس منصوبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کے سندھ طاس کمیشن سے کئی بار ڈیزائن بدلنے کیلئے کہا مگر انہوں نے ہچکچاہٹ اختیار کی ہے۔ اب کمیشن کے حکام وفاقی حکومت سے مدد مانگیں گے اور اگر دونوں حکومتیں مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہیں تو معاملہ عالمی ثالثی کیلئے بھیجا جائیگا۔ پاکستان نے 850 میگاواٹ کے ریٹل، ایک ہزار میگاواٹ کے پاکل دل، 120 میگاواٹ کے میار اور 48 میگاواٹ کے لوئر کلنائی پن بجلی منصوبوں پر اعتراض کیا ہے۔